جہلم۔ برف خانے کے سوِِئمنگ پول میں نہانے والا 10سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دو بھائی اور کزن عید کے روز برف خانے سے نہا کر واپس گھر آئے تو ان کی حالت غیر ہوگئی۔تینوں لڑکوں کو حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ایک لڑکا جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق سوئمنگ پول کا پانی کیمکل زدہ اور مضر صحت تھا۔ جاں بحق ہونے والے بچے شاہ نواز کی عمر دس سال تھی۔ 14سالہ فیضان اور کزن 15سالہ صابر علی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مالک نے برف خانے کے اندر سوئنمنگ پول بنا رکھا ہے۔ پولیس تھانہ سٹی میں والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ برف خانے کے مالک اور مینیجر کو حراست میں لے لیا گیا۔
زرائع کے مطابق لڑکے کی موت دل کی دھڑکن اور سانس بند ہونے سے ہوئی۔بچوں کے جسموں پر نہانے کے بعد دانے نکل آئے تھے، فرانزک رپورٹ آنے کے بعد لڑکے کی موت کا مزید تعین ہوگا۔