اسلام آباد (سیار علی شاہ) پاکستان نے سفارتی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان دو سال کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر منتخب ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غیر مستقل ممبر کیلئے الیکشن میں پاکستان کو سب سے زیادہ 182 ووٹ ملے ہیں پاکستان 2025 سے 2026 تک سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر ہوگا۔
سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکن کے انتخاب کیلئے پاکستان کو 53 ایشیائی گروپ کی حمایت حاصل تھی،
پاکستان اس سے پہلے سات بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر رہ چکا ہے، پاکستان اس سے قبل 13-2012، 04-2003، 94-1993، 84-1983، 77-1976، 69-1968، اور 53-1952 میں کونسل میں سات مرتبہ خدمات انجام دے چکا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق نے خارجہ وزارت اور یو این میں پاکستان مشن کو ممبر کے انتخاب میں پاکستان کیلئے بھرپور کوششوں میں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور یہ کامیابی پاکستان کے لئے سفارتی سطح پر بڑی کامیابی قرار دی ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممبر کے طور پرجنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی کے فروغ، فلسطین اور کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے اصول کی حمایت، افغانستان میں حالات معمول پر لانے کی کوششوں کا فروغ
افریقہ میں سیکورٹی چیلنجوں کے مساوی حل کا فروغ اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کی کارکردگی کو بڑھانا کے لئے کردار ادا کرے گا۔