یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے منگل 28 مئی سے گھی کی قیمت میں ایک اور کمی کا اعلان کیا ہے۔
18 روپے کی کمی کے بعد گھی کی نئی رعایتی قیمت 375 روپے فی کلو گرام ہو جائے گی، جبکہ غیر سبسڈی والے گھی کی قیمت 445 روپے فی کلوگرام ہو گی۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ خاندانوں کو اب گھی 375 روپے فی کلو ملے گا، جب کہ عام صارفین اسے 445 روپے فی کلوگرام کے حساب سے خریدیں گے۔
گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا۔ لاہور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں گزشتہ دنوں کمی دیکھنے کے بعد پولٹری کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے لاہور اور دیگر شہروں میں فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 423 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ فی درجن انڈوں کی قیمت 237 روپے ہے۔