آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو اتوار کی رات دارالحکومت اسلام آباد میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے تنویر الیاس کی حراست کی تصدیق کی ہے. آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم کو نجی کمپنی کے دفتر پر حملہ کرنے سمیت متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ الیاس کو تفصیلی تفتیش اور قانونی کارروائی کے بعد حراست میں لیا گیا۔
سابق وزیر اعظم کے چیف سیکیورٹی آفیسر کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا جس نے تنویر الیاس پر ایک شاپنگ مال کے مرکزی دفاتر اور دستاویزات پر قبضہ کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تھا۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلح افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر سینٹورس مال کے دفتر پر تالے توڑ کر دھاوا بولا، لیکن سکیورٹی گارڈز نے ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ملزمان نے بعض افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور سیکیورٹی اہلکار پر جسمانی تشدد کیا۔