وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو ں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دوہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ممالک میں مشترکہ تجارت کے اربوں ڈالرز کے معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ریاض میں 28 اپریل سے 29 اپریل تک جاری رہنے والے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے جہاں دو طرفہ تعلقات اور سعودی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف نے آخری بار سعودی عرب کا سفر جاری ماہ کے آغاز میں بطور وزیر اعظم اپنی دوسری مدت کے دوران کیا تھا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی آئی ایم ایف کے سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔