راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RDA) نے بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں رہائشی چھتوں سے پرندوں کے پنجرے ہٹانے اور دیگر حفاظتی اقدامات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ یہ کمیٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کی سربراہی میں قائم کی گئی۔
آر ڈی اے کی ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ کی زیرصدارت برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھروں کی چھتوں سے پرندوں کے پنجرے ہٹانے اور پرندوں کو ہوا میں طیاروں سے ٹکرانے اور حادثات کا باعث بننے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر غور کیا گیا۔