قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی تنظیم نوِ اور نج کاری کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق نجکاری کے معاملے پر پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکا غیرمعمولی اجلاس ہواجو اسلام آباد میں 4 گھنٹے تک جاری رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر ارنسٹ ینگ کمپنی کی تیارکردہ رپورٹ پربریفنگ دی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی منصوبےکی توثیق کردی.
پی آئی اے کے بورڈ نے 2 کمپنیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔بورڈ نے ادارے کو پی آئی اے سی اور پی آئی اے ہولڈنگ میں تقسیم کرنے کی منظوری دی ہے۔اجلاس میں پی آئی اے کے ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔جن ملازمین کی سروس 4 سال رہ گئی انہیں ریٹائر کرنے کی بھی تجویز بھی اجلاس میں دی گئی۔