شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا کو کافی حد تک جعلی قرار دے دیا۔
حال ہی میں مومنہ اقبال اور اداکار عدیل چوہدری نے ایک ویب چینل کے شو میں شرکت کی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، اس ویڈیو میں اداکارہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں پر منفی اثرات پڑنے کے حوالے سے بات کررہی ہیں۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ آپ جو کچھ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں حقیقت میں ویسا نہیں ہوتا اس لیے جو نظر آرہا ہے اس پر تصدیق کے بغیر یقین نہیں کیا کریں۔مومنہ اقبال نے کہا کہ میں اکثر لوگوں کو صبح سویرے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے دیکھتی ہوں اور سوچتی رہتی ہوں کہ یہ لوگ اتنے باصلاحیت کیسے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے چھٹی کے دن صبح اُٹھا نہیں جاتا، اس لیے بعض اوقات میں بھی ایک ہفتہ پرانی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ موجودہ تصاویر ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ زندگی کو انجوائے بھی کررہے ہوتے ہیں لیکن جو چیز ہم سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر دکھا رہے ہوتے ہیں ویسا کچھ نہیں ہوتا۔