نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے جمعرات کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فالوورز کو ایک اہم اپ ڈیٹ فراہم کیا۔
اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ حال ہی میں انکی کالر کی ہڈی کی سرجری ہوئی ہے، جو آٹھ سال قبل ایک المناک ٹریفک حادثے میں چوٹ لگنے کے نتیجے میں ٹوٹی تھی۔اپنے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے، عمر نے وضاحت کی کہ کئی سالوں میں متعدد علاج اور تھراپی سیشنز کے باوجود، ان کے کالر کی ٹھیک نہیں ہو سکی، جس کے نتیجے میں مزید تکلیف اور پیچیدگیاں پیدا ہوئیں اور آخر کار اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انھوں نے سرجری کا انتخاب کیا۔
12 مارچ کو کی گئی سرجری کو پیچیدہ قرار دیا گیا اور طریقہ کار کی پیچیدگی کی وجہ سے یہ تین گھنٹے تک جاری رہی۔
فی الحال سرجری کے بعد تیسرے دن سے ہسپتال میں ہیں کیکن اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے شفا یابی کا سفر شروع کرنے کے لیے جلد ہی گھر واپس آنے کی منتظر ہیں۔ آنے والے چیلنجوں کے باوجود وہ اپنی موسیقی، تخلیقی منصوبوں اور برانڈ وینچرز پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بے چین ہیں۔