ملک کے مختلف اضلاع میں بارشوں اورپہاڑوں پر برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
جڑواں شہروں کو صبح سے ہی کالے بادلوں نے اپنے حصار میں لیا ہوا۔سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری تھا۔کہ دوپہر کے اوقات میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ ایک سے دو دنوں تک جاری رہے گا۔اس دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔جبکہ اس دوران پہاڑوں پر لینڈ سلائڈنگ کا خطرہ ہے۔پنجاب میں آج اورتک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، منڈی بہاالدین، گجرات، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ تیز بارشوں کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔13سے 14مارچ کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، چترال، سوات ،ایبٹ آباد، شانگلہ ،ہنزہ، اسکردو ،نیلم اور باغ میں شدید بارش اور برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ جھکڑ بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے،وزیرستان لکی مروت، بنوں ،کرک ،کوہاٹ، خیبر ،پشاور، باجوڑ، چترال ،کوہستان ،صوابی اور نوشہرہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے