الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ہفتے کے روز راولپنڈی کمشنر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ "کمیشن کے کسی اہلکار نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کوئی ہدایت نہیں دی۔”۔ پریس بیان میں مزید کہا گیا کہ”الیکشن کمیشن آف پاکستان کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے اور الیکشن کمیشن کے کسی اہلکار نے کبھی بھی کمشنر راولپنڈی کو انتخابی نتائج تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔”
"نہ تو کسی ڈویژن کے کمشنر کو کبھی ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے اور نہ ہی وہ کبھی انتخابات کے انعقاد میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں، تاہم الیکشن کمیشن جلد از جلد اس معاملے کی انکوائری کرے گا، "