پاکسان پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن سے اتحاد کرے گی یا پھر پاکستان تحریک انصاف سے اس کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔
وفاق میں حکومت سازی کا معاملہ ۔پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔لیکن آج بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بات سامنے ائی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت کے لیے تیارہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط کو آگے بڑھایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت کی تشکیل کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں وزرات اعلی کے لیے نمبرز پورے کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے نمبر گراف 190ہوگیا ہے۔مسلم لیگ ن میں 16 آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد 153 جنرل نشستیں ہوگئیں ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خواتین اور اقلیت کی 37نشستیں ملیں گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کی سادہ اکثریت کے لیے 186 ارکان کی ضرورت تھی