تحریک انصاف نے مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلم اور خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کے مطابق ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے، ایم ڈبلیو ایم اور جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر حکومت سازی کریں گے۔
اس سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کیلئے کام شروع کردیا، اہم عہدوں کیلئے بانی پی ٹی آئی نے نام تجویز کیے ہیں، آئندہ10 روز میں انٹراپارٹی الیکشن کرائیں گے، سیاسی فیصلوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سےمشاورت کی ہے۔