پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما گوہر خان نے کہا ہے ہمارے ارکان آزاد نہیں پارٹی مینڈیٹ لے کر آئیں ہیں، چھوڑ کر گئے تو عدالت جائیں گئے۔
بیرسٹر گوہر خان نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان آزاد امیدواروں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کریں گے جو دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بیان این اے 121 سے پی ٹی آئی کے منتخب رہنما وسیم قادر کے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) میں شمولیت کے بعد سامنے آیا ہے۔
گوہر خان کا کہنا تھا کہ اس بار وہ آزاد امیدواروں کی خرید و فروخت بند کر دیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ’یہ طرز عمل کسی اور جماعت میں جاری نہیں رہنا چاہیے، ہم نے ارکان سے حلف یا استعفے نہیں مانگے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘تاہم ایک دن میں فیصلہ ہو جائے گا کہ کس پارٹی میں شامل ہونا ہے، ہم جس پارٹی میں بھی شامل ہوں گے، مخصوص سیٹیں ہماری ہوں گی، فی الحال کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جا رہا جس سے ہماری سیٹوں کو خطرہ ہو’۔
بیرسٹر گوہر نے 50 نشستوں پر جیت کی تقریر پر نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا ڈیل ہو گئی، چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ پارٹی پوزیشن پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے اپوزیشن کے کردار کو ترجیح دیں گے۔