حالیہ انتخابات میں ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں جن پر امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا مکان ہے۔
حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد 1
اس حلقہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سابق ایم این اے مرتضیٰ جاوید عباسی ہیں جن کے مدمقابل دو زیرک سیاستدان ہیں۔ آزاد امیدوار سابق گورنر و سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اصغر خان وہ امیدواران ہیں جو ن لیگ کو ٹف ٹائم دیں گے۔
حلقہ این اے 17 ایبٹ آباد 2
اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک محبت اعوان ہیں جن کے مقابلے پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سابق ایم این اے علی خان جدون ہیں اور انہی دونوں میں سخت میچ پڑنے کا امکان ہے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقے
حلقہ پی کے 42 ایبٹ آباد 1 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سردار فرید عباسی اور آزاد امیدوار سابق ایم پی اے نذیر عباسی کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے ۔
حلقہ پی کے 43 ایبٹ آباد 2 سے آزاد امیدوار سابق سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رجب علی عباسی، پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار خالد رحمان اور جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرزاق عباسی قسمت آزمائیں گے لیکن اصل مقابلہ بیرسٹر جاوید عباسی اور رجب علی عباسی کے درمیان ہے۔
حلقہ پی کے 44 ایبٹ آباد 3 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ ہیں جو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افتخار خان جدون کے ساتھ نبردآزما ہوں گے۔
حلقہ پی کے 45 ایبٹ آباد 4 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار محمد ارشد اعوان، مشتاق احمد غنی سپیکر صوبائی اسمبلی، امیدوار جماعت اسلامی امجد خان جدون، آزاد امیدوار وسیم خان جدون اور پی پی پی کے امیدوار سید سلیم شاہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مشتاق احمد غنی اور ارشد اعوان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔