جڑواں شہروں سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بادل برسیں گے۔اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ،میں بھی بارش متوقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورمزید برفباری کاامکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ما لا کنڈ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، مانسہرہ، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی،بونیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ملک کے میدان علاقوں میں بھی بادل برسیں گے۔جڑواں شہروں کو آج صبح ہی سے کالے بادلوں نے اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ادھرآزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر اور با جوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں آج سے موسلادھار بارش کے امکان، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں شدید سردی کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا۔دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیا رکرنے کی ہدایت جاری کیں ہیں۔برفباری کے دوران سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں، سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں تاکہ سلپ ہونے سے بچا جا سکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں۔