پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے میچ فکسنگ سے متعلق خبروں کو بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم فورچیون باریشال کے مالک نے بےبنیاد قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ بی پی ایل کے ایک میچ میں شعیب ملک نے بولنگ کے دوران لگاتار تین نو بالز کروائی تھیں جس کے بعد ان سے متعلق میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آئے تھے۔ مالک فورچیونز باریشال میزان الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شعیب ملک ایک سینئر کرکٹر ہیں ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے اور وہ عزت کرنے کے لائق ہیں۔ شعیب ملک نے ہماری ٹیم کے لیے بہترین کھیل پیش کیا اور وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں۔
واضح ریے کہ شعیب ملک نے میچ میں صرف ایک اوور کروایا اور دو چوکے اور ایک چھکے کیساتھ کُل 18 رنز دیے، اس میچ میں فارچون باریشال کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔