سکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں حساس پولنگ سٹیشنز کا ڈیٹا مرتب کر لیا۔
مجموعی طور پر اسلام آباد کے تین حلقوں میں 990 پولنگ سٹیشنز قائم ہوں گے۔سپیشل برانچ اور سکیورٹی اداروں نے حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ مرتب کر لیا جن میں سے اسلام آباد کے تین حلقوں میں 78پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ ان 78حساس پولنگ سٹیشنز کو تین کیٹگریز میں شامل کیا گیا ہے۔17حساس پولنگ سٹیشنز کیٹگری اے میں شامل ہیں جبکہ 28کیٹگری بی اور 33حساس پولنگ سٹیشنز کیٹگری سی میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں 158پولنگ سٹیشنز مشترکہ طور پر قائم ہوں گے.