ایس سی او کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خدمت خلق کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایس سی او نے کھوئی رٹہ میں فری لانسنگ ہب قائم کردیا۔
ایس سی او ویژن 2025 کے تحت جو کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 2 سال میں 100 آئی ٹی سینٹرز کے قیام کا عزم رکھتا ہے،فری لانسنگ ہب کھوئی رٹہ 16 ماہ میں قائم ہونے والا 63 آئی ٹی سینٹر ہے۔
ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ایس سی او کی جانب سے آزاد کشمیر میں فری لانسنگ ہبز کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ یہ فری لانسنگ ہب نوجوانوں، خواتین اور پسماندہ طبقے کو آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔
ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ ہب میں جدید آئی ٹی سہولیات اور تربیت فراہم کی جا رہی ہیں، یہ اقدام نہ صرف بے روزگاری کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ ایس سی او ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔