برازیل میں تعمیراتی کارکنوں کوکام کے دوران اس وقت دہشت و خوف سے واسطہ پڑا جب ان کا سامنا ایک بہت ہی بڑے سانپ سے ہوا۔ یہ اژدھاچونتیس فٹ لمبا تھا اور اس کا وزن 990پاؤنڈ کے لگ بھگ تھا۔ سانپ مر چکا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سانپ کی موت تعمیراتی کام کے دوران ہوئی یا اسے کارکنوں نے مارا تاہم بعد میں اس کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بنانے پر کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
کارکن سانپ کومشین کے ذریعے اوپراٹھا رہے ہیں تاکہ اس کا دھبہ دار پیٹ دکھایا جا سکے، اس حرکت کو ناظرین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے جانوروں کے حقوق کے خلاف کہا گیا ہے۔