فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نےمقبوضہ مغربی کنارے کے ایک قصبے میں تین فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا۔
جنین کے گورنر محمد ابو الرب نے "دو شہیدوں کی موت” کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ جنین شہر کے قریب واقع قصبے قبتیہ میں ہوا ہے۔ فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ چھاپے میں ایک تیسرا فلسطینی بھی مارا گیا۔ رام اللہ میں قائم وزارت صحت نے اس کی شناخت 21 سالہ قیس محمد زکارنہ کے نام سے کی۔ اے ایف پی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ فوج نے جینین شہر میں بھی چھاپہ مار کارروائی کی۔ فوج کا کہنا ہے کہ یہ جنین کے علاقے میں قبطیہ آپریشن کا حصہ ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق، غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں کم از کم 545 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اسی عرصے کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے حملوں میں کم از کم 14 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر غیر معمولی حملے کے بعد سے 1,194 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ عسکریت پسندوں نے 251 کو یرغمال بھی بنایا، جن میں سے 116 زندہ ہیں 41 فلسطینی فوج کے مطابق ہلاک ہو چکے ہیں۔