ملک بھر میں انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی مکمل کرلی گئی. عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 29 ہزار 985 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں جب کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پاک فوج تعینات ہوگی۔ عام انتخابات کے نتائج کی ترسیل و تدوین کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا جائے گا. دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن کہیں بھی انٹرنیٹ بند کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے پولنگ سٹیشنز اور انتخابات کے دوران سکیورٹی پلان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 44 ہزار 610 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔