ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں 15افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ ہزارہ موٹر وے جہاری کس انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں ٹویوٹا ہائی ایس اور کار میں خوفناک تصادم ہوا ۔ حادثے کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہو گئے جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا ۔