وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والی پرواز سے عمرہ زائرین کے بھیس میں 11 مبینہ بھکاریوں کو اتار دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق 8 خواتین سمیت 11 افراد پر مشتمل یہ گروہ ابتدائی طور پر جعلی ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ پر عمرہ ویزوں پر سفر کر رہا تھا۔ایف آئی اے حکام نے امیگریشن کے عمل کے دوران مسافروں سے پوچھ گچھ کی جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خیرات لینے کے لیے، کے ایس اے جا رہے تھے۔ایف آئی اے کراچی سرکل نے مسافروں کو مزید پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی کے لیے گرفتار کر لیا۔گزشتہ سال پیش آنے والے اسی طرح کے ایک واقعے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والی پرواز سے عمرہ زائرین کے بھیس میں 24 مبینہ بھکاریوں کو اتار لیا تھا۔