ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کاروائی ،لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود کانگڑہ کالونی میں مسماۃ (ص) کے قتل کا واقع رونما ہوا جس کو خودکشی کا رنگ دیا ۔نعش کو برائے پوسٹمارٹم ہسپتال منتقل کیا ۔بعد از پوسٹمارٹم رپورٹ قتل ظاہر ہوا۔ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیردفعہ 34/302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر دلپزیر خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے ڈ ی ایس پی خانپور تنویر احمد کی زیرنگرانی کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر وحید شاہ اور اسکے بھائی سعید شاہ پسران اسماعیل شاہ ساکنان سیکٹر نمبر 2 کانگڑہ کالونی کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔