پاکستان کو اگلی قسط ملے گی یا نہیں۔آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق افسران کے ایسٹ ڈیکلریشن کا معاملہ اور صوبوں کے ساتھ مذاکرات آج شیڈول ہیں۔وفد کیساتھ پینشن اور ویجز، کلائمیٹ فنانسنگ، مانیٹری پالیسی، آئندہ بجٹ پر مذاکرات ہونگے۔ آئی ایم ایف وفد صوبوں کیساتھ فسکل آپریشن، ڈیٹ، کموڈیٹی سکیم پر مذاکرات کرے گا۔ وفد معاشی ٹیم سے صحت اور تعلیم پر اخراجات، ریونیو اقدامات پر مذاکرات کرے گا۔جبکہ فاریکس مارکیٹ، بجٹ پراسس میں تبدیلیوں، ادارہ جاتی ریفارمز پر بھی بات ہوگی۔ رئیل اسٹیٹ، افسران کے ایسٹ ڈیکلریشن، اینٹی منی لانڈرنگ پر بھی مذاکرات شیڈول ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کیساتھ مذاکرات آج مکمل نہ ہوئے تو منگل کو مختصر مذاکرات ہوں گے۔ وفد نے ابھی تک ایکسٹرنل فنانسنگ کے روڈ میپ پر عدم اطمینان ظاہر کیا ہے۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف وفد نے ادارہ جاتی اصلاحات کا پراسس سست ہونے پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ دیگر اقدامات سے آئی ایم ایف ابھی تک مذاکرات میں مطمئن ہے۔