انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پنڈی ٹیسٹ کے آخری دن بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کے خلاف کارروائی کی ہے۔ شکیب نے آخری روز غیر مناسب حرکت کی، جب پاکستانی کھلاڑی مزاحمت کر رہے تھے اور شکیب کے خلاف کھیل رہے تھے۔ شکیب الحسن، جو آخری دن تین وکٹیں لے چکے تھے، جب گیند کرنے آئے تو محمد رضوان تیار نہیں تھے۔ اس پر شکیب کو غصہ آیا اور انہوں نے غصے میں گیند رضوان کی طرف پھینک دی
شکیب الحسن کی اس حرکت پر نہ صرف ان کے ساتھی کھلاڑی حیران ہوئے، بلکہ فیلڈ امپائر بھی اس پر متعجب رہ گئے اور فوراً شکیب کو تنبیہ کی۔ میچ کے بعد، آئی سی سی نے شکیب کی اس حرکت کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی سطح 1 کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ شکیب پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور ان کے کھاتے میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ڈال دیا گیایہ پہلی بار نہیں ہے کہ شکیب الحسن میدان میں تنازعات کا شکار ہوئے ہیں؛ وہ ماضی میں بھی مختلف ٹیموں کے ساتھ مسائل اور جھگڑوں میں شامل رہے ہیں