حکومتی اور عسکری کاوشوں کے باعث ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن۔ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 25پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے.
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پرڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ہے۔امریکی کرنسی25پیسے سستی ہونے کے بعد 279روپے 60پیسے میں فروخت ہورہی ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔ آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 197پوائنٹس کے اضافے سے 64 ہزار 136کی سطح پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 63ہزار 939پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔