Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    بھارت کبھی بھی پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025
    قومی خبریں

    پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    مئی 28, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق

    مئی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»سائنس و ٹیکنالوجی»برطانیہ اور ویلز میں ججز کو قانونی امور کیلئے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کی اجازت-
    سائنس و ٹیکنالوجی جنوری 13, 2021

    برطانیہ اور ویلز میں ججز کو قانونی امور کیلئے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کی اجازت-

    آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال متعدد شعبوں میں ہو رہا ہے۔
    جنوری 13, 2021Updated:دسمبر 22, 20232 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    برطانیہ اور ویلز میں ججز کو قانونی امور کیلئے چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کی اجازت
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال متعدد شعبوں میں ہو رہا ہے۔

    مگر اب پہلی بار چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی سسٹم کو انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں میں استعمال کیا جائے گا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے ججز مختلف قانونی امور کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کر سکیں گے۔

    جوڈیشل آفس کی جانب سے انگلینڈ اور ویلز کے ہزاروں ججز کے لیے باضابطہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو ہزاروں صفحات پر مشتمل تحریر کے خلاصے یا انتظامی امور کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    البتہ ہدایات میں یہ بھی کہا گیا کہ اے آئی چیٹ بوٹس کو قانونی تحقیق یا تجزیے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کیونکہ یہ ٹیکنالوجی فرضی کیسز تیار کرسکتی ہے۔

    ججز اے آئی سسٹم استعمال کرکے یہ بھی جانیں گے کہ کسی وکیل کے قانونی دلائل اے آئی چیٹ بوٹ کے تیار کردہ تو نہیں۔

    امریکا اور برطانیہ میں اس طرح کے چند واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    انگلینڈ اور ویلز میں سول جسٹس کے سربراہ جیفری ووس نے کہا کہ یہ عدلیہ کے لیے جاری ہونے والی اپنی طرز کی منفرد ہدایات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ان ہدایات سے عدالتی نظام کو بہترین مواقع دستیاب ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ ٹیکنالوجی بالکل نئی ہے تو ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ تمام ججز سمجھ سکیں کہ اس سے کیا ہوسکتا ہے، اس کا استعمال کیسے کرنا چاہیے اور اس سے کیا کام نہیں ہو سکتے۔

    جیفری ووس نے بتایا کہ ججز کو حقیقی قانونی دلائل اور اے آئی کے تیار کردہ دلائل میں فرق کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ججز کو تربیت دینا ہوگی تاکہ وہ اے آئی کے موجودہ عہد میں سچ اور جھوٹ میں تمیز کر سکیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اے آئی پر مبنی عدالتی فیصلوں کو اس وقت متعارف نہیں کرا سکتے جب تک ہمیں مکمل یقین نہ ہو جائے کہ لوگوں کو اس ٹیکنالوجی پر اعتماد ہے، ابھی ہم اس سے بہت دور ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمعروف پاکستانی اداکار وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل-
    Next Article محب مرزا نے آئیکون ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، بہترین اداکار قرار –
    admin
    • Website

    Related Posts

    کیا زمین کا خاتمہ قریب ہے؟

    فروری 27, 2025

    پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی ضرورت

    فروری 3, 2025

    پنجاب میں گوگل کا وسیع و عریض مرکز بنے گا۔ وزیر تعلیم پنجاب

    جنوری 29, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    بھارت کبھی بھی پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025
    قومی خبریں

    پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    مئی 28, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق

    مئی 28, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے27 سال مکمل، یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

    مئی 28, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    بھارت کبھی بھی پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025
    قومی خبریں

    پہلا ٹی 20 میچ، پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    مئی 28, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری،ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار جاں بحق

    مئی 28, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.