پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لیڈی پولیس کا ڈولفن اسکواڈ متعارف کرا دیا گیا ہےـ
فیصل آباد پولیس کی جانب سے لوگوں خاص کرخواتین کے لیے لیڈی پولیس کا ڈولفن اسکواڈ متعا رف کرایا گیا ہےـاس اسکواڈ کو متعارف کرانے کا مقصد روایتی فرائض مردوں سے لے کر خواتین اہلکاروں کو منتقل کرنا ہےـ یہ اسکواڈ خواتین کو بااختیار بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گاـ
فیصل آباد کے شہر میں دن بدن بڑھتےجرائم اور امن و امان کے دشمنوں کے خلاف لیڈی ڈولفنز کا یہ پہلا اسکواڈ ہے جوفیصل آباد کی سڑکوں پر اپنی تربیت کا عملی مظاہرہ کررہا ہےـ
اس اسکواڈ میں شامل خواتین کوخصوصی تربیت دی گئی ہے۔اس تربیت میں خواتین اہلکاورں کو 500 سی سی ہیوی بائیک اور خودکارہھتیار چلانا سکھایا گیا ہےـ
پنجاب میں پہلی بار لیڈی ڈولفنز کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کےڈیوٹی کرتی نظر آئیں گیں، اس تربیت میں شامل 500 لیڈی کمانڈوز اہلکار 500سی سی ہیوی بائیک کے ساتھ خودکار ہھتیاروں سے لیس ہو کر اب سڑکوں پر ناکے لگائیں گی ـاور اس کے علاوہ اسنیپ چیکنگ بھی کریں گی ـ
سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لیڈیز ڈولفنز ایسے عوامی مقامات پر گشت کریں گی جہاں خواتین زیادہ تعداد میں موجود ہوں گی ،جیساکہ یونیورسٹیز اور بازاروں میں خواتین کثیر تعداد میں موجود ہوتی ہیں ـاس طرح وہاں موجود خواتین کو بات کرنے میں آسانی ہوگی ـ