صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے کہا ہے کہ جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ویمن ریسورس سنٹرز قائم کیے جائیں گے
دلشاد بانو کا گلگت میں خواتین کے لئے مفت تربیتی پروگرام کے مرکز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کے لئے آئی ٹی سینٹر اور ویمن ریسورس سینٹر کا یہ منصوبہ اپنے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت رکھا تھا جس میں خواتین کے لئے آئی ٹی کے جدید سامان،دستکاری کے سامان اور کوکنگ سیکھنے کے لئے وسائل کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
دلشاد بانو نے کہا کہ خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جس کیلئے جی بی کے مختلف اضلاع میں خواتین کے لئے ریسوس سینٹر بنائے گئے ہیں اور باقی اضلاع میں بھی خواتین کے لئے یہ منصوبے قائم کئے جائیں گے۔