آزاد کشمیر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم نے آزاد کشمیر میں موسم اور سخت سردی کی صورت حال کے پیش نظر اسکولوں میں تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے 2 فروری کے بجائے 6 فروری کو کھلیں گے، موسم سرما کی تعطیلات میں 4 جنوری 2025 تک توسیع کی گئی ہے، جس کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کردیا گیا تھا۔ اعلامیےکے مطابق صوبے میں 6 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کردیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق صوبے میں 6 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک جب کہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔
دوسری جانب محمکہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے کے حوالے سے اعلان کردیا گیا۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں تمام تعلیمی ادارے آج یکم جنوری 2025 بروز بدھ معمول کے مطابق کھلیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں کل تدریسی عمل بحال رہے گا۔ یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔