Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی دھمکی

    اگست 10, 2026
    خاص خبریں

    ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

    اگست 10, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے، امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، آرمی چیف
    خاص خبریں نومبر 15, 2024

    کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے، امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، آرمی چیف

    نومبر 15, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Army Chief will continue to play a positive role for peace, will not be a part of global conflict
    غلط اور گمراہ کن معلومات کا تیزی سے پھیلاؤ اہم چیلنج ہے،جنرل عاصم منیر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: مارگلہ ڈائیلاگ 2024ء کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں دنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں غلط اور گمراہ کن معلومات کا تیزی سے پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے، دنیا میں کئی تبدیلیوں کے پیش نظر غیر ریاستی عناصر کا اثر و رسوخ بڑھ جانا بھی ایک اہم چیلنج ہے۔

    جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قواعد کے بغیر آزادی اظہار رائے معاشروں میں اخلاقی قدروں کی تنزلی کاباعث بن رہی ہے، گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز بیانات سیاسی اورسماجی ڈھانچے کو غیر مستحکم کرتے رہیں گے ۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دنیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے اور خطے، عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمشہ ادا کرتا رہے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، ہم کسی عالمی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مغربی سرحدوں کو محفوظ بنانےکے لیے جامع بارڈر مینجمنٹ رجیم قائم کی گئی، ویژن ’عزمِ استحکام‘ نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم جزو ہے، ویژن عزمِ استحکام کا مقصد دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے۔

    جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فتنہ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی، افغانستان سے توقع ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا۔

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ  بھارت کے انتہا پسند انہ نظریے کی وجہ سے امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں، عالمی سطح پرمذہبی فرقہ وارانہ، نسلی بنیادوں پر عدم مساوات اور تقسیم بڑھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق نکالنا ناگزیر قرار دےدیا اور غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک آزاد فلسطین ریاست کے قیام پر زور دیا۔

    جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے مشترکہ مقاصد میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی صحت کی فراہمی جیسے اہم چیلنجز شامل ہیں۔ پاکستان دنیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ دہشتگرد ی عالمی سطح پر تمام انسانیت کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ان تمام ذخائر ،منفرد جغرافیائی مقام اور سمندری بندرگاہ کی وجہ سے یورپ ، سینٹرل ایشیا اور مڈل ایسٹ میں تجارت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشادی نہ کرنے پہ کوئی پشیمانی نہیں ہر انسان کی اپنی الگ کہانی ہوتی ہے، توثیق حیدر
    Next Article اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو غیرشرعی قرار ديدیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی دھمکی

    اگست 10, 2026

    ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

    اگست 10, 2026

    آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی دھمکی

    اگست 10, 2026
    خاص خبریں

    ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

    اگست 10, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 10, 2026
    خاص خبریں

    بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید، گزشتہ تین روز میں 3 اہلکاروں کی ہلاکتیں

    اگست 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 6, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع، ترجمان دفتر خارجہ

    باہمی تعاون

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سے 8 اگست تک سعودی عرب کا دورہ…

    انتخابات

    بلوچستان کے 3 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پولنگ جاری

    اگست 9, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی

    اگست 7, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی دھمکی

    اگست 10, 2026
    خاص خبریں

    ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

    اگست 10, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 10, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.