Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025
    خاص خبریں

    آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات موخر

    مئی 8, 2025
    خاص خبریں

    افواجِ پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز تباہ کر دیے، بھارت کو منہ توڑ جواب

    مئی 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»یوٹیلیٹی سٹور کے بغیر رمضان پیکج لائیں گے تاکہ کرپشن نہ ہو،وزیراعظم
    فیچرڈ فروری 4, 2025

    یوٹیلیٹی سٹور کے بغیر رمضان پیکج لائیں گے تاکہ کرپشن نہ ہو،وزیراعظم

    فروری 4, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Will bring Ramadan package without utility store so that there is no corruption, Prime Minister
    یوم یکجہتی کشمیر کل قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے رمضان کی آمد آمد ہے، وزارت فوڈ سکیورٹی کو ذمہ داری دی ہے، رواں سال ماہ صیام میں یوٹیلیٹی سٹور کے بغیر رمضان پیکیج لائیں گے تاکہ کرپشن نہ ہو، کہا تھا اب یہ معاملہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ساتھ نہیں چل سکتا، پچھلے رمضان میں بے پناہ شکایات تھیں، اب چند یوٹیلیٹی سٹورز ہی رمضان پیکیج لائیں گے ۔

    اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کی شرح مزید کم ہوئی، جنوری 2025 میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں، سال 2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی، دسمبر 2024 میں مہنگائی 4.1 فیصد تک کم ہوئی، جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر 2.5 فیصد پر آ چکی ہے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے، اشیائے خورونوش کے نرخوں میں کمی سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد اب معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کل قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، پورا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گا، آزادی کی تحریک میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے، سعودی عرب کے خصوصی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، سعودی عرب نے تیل درآمد پر ایک سال کیلئے 1.2 ارب ڈالر مؤخر ادائیگی کی سہولت فراہم کی، مؤخر ادائیگی کی سہولت کیلئے سعودی عرب کے مشکور ہیں ۔

    انہوں نے بتایا کہ سعودی فنڈ کے ساتھ مانسہرہ میں واٹر سپلائی سکیم کیلئے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے منصوبے پر دستخط ہوئے، پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے خوش آئند ہیں ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ زرعی ٹیکس صوبہ سندھ اور بلوچستان نے منظور کر لیا ہے، زرعی ٹیکس وقت کا تقاضا ہے جس کا دائرہ کار صوبوں تک پھیلایا جائے گا، چاروں صوبوں نے وفاق کے ساتھ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور فیصلے کئے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو چکا ہے، ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، جمروت میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوسناک ہے، جوانوں کے ملک کی خاطر قربانی کے جذبے اور غیر متزلزل عزم کی پوری قوم معترف ہے، ملک وقوم کیلئے قربانیاں دینے والے قوم کے ہیروز ہیں، افواج پاکستان اور عوام دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے شانہ بشانہ ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجہلم میں بھائیوں نے سوشل میڈیا ویڈیو بنانے پر بہن قتل کر دی
    Next Article بھارتی فوجی قیادت کے کھوکھلے بیانات اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائےگا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025

    آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات موخر

    مئی 8, 2025

    افواجِ پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز تباہ کر دیے، بھارت کو منہ توڑ جواب

    مئی 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025
    خاص خبریں

    آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات موخر

    مئی 8, 2025
    خاص خبریں

    افواجِ پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز تباہ کر دیے، بھارت کو منہ توڑ جواب

    مئی 8, 2025
    پوٹھوہار

    پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 109 رنز سے شکست دیدی

    مئی 7, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    مارچ 6, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025
    خاص خبریں

    آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات موخر

    مئی 8, 2025
    خاص خبریں

    افواجِ پاکستان نے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز تباہ کر دیے، بھارت کو منہ توڑ جواب

    مئی 8, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.