وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ بندی میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
مریم نواز نے کہا کہ تاریخ عالم میں جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہ ’پاکستان‘ ہی لکھا جائے گا، دنیا کو جنگ سے بچانے کے لیے پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ عالمی اور خطے کی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کرکے سب کوحیران کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی، انشاء اللہ پاکستان میں امن معاہدے کے لیے مذاکرات بھی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔


