Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025
    پوٹھوہار

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز ، سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 25, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان نيوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    نومبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،آرمی چیف
    خاص خبریں فروری 1, 2025

    نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،آرمی چیف

    فروری 1, 2025Updated:فروری 1, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Whatever the enemies do under the guise of so-called friendship, they will face defeat, Army Chief
    مادر وطن اور اس کے عوام کے تحفظ کے لیے ہم ہرممکن جوابی کارروائی کریں گے اور  دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے ،آرمی چیف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن کو بہادر قوم اور مسلح افواج سے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

    کوئٹہ: آئی ایس پی آر کی جانب  سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف  جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر سینئر سکیورٹی اور انٹیلی جینس کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  آرمی چیف جنرل عاصم منیر، گورنر جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سی ایم ایچ  کوئٹہ میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔

    بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف، گورنر اور وزیراعلیٰ نے شہدا اور زخمیوں کو ہر قیمت پر ملک کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

     آرمی چیف نے کہا کہ وہ عناصر جو غیر ملکی آقاؤں کے لیے دہشت گردی کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور دہرا معیار اختیار کر کے دھوکا دہی اور منافقت کا کھیل کھیل رہے ہیں، وہ ہمارے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ چاہے یہ نام نہاد "دوستی کے لبادے میں چھپے دشمن” کچھ بھی کر لیں، انہیں ہماری بہادر قوم اور مسلح افواج کی مزاحمت کے سامنے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ مادر وطن اور اس کے عوام کے تحفظ کے لیے ہم ہرممکن جوابی کارروائی کریں گے اور  دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج، فرنٹیئر کور(ایف سی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی بہادری اور دہشت گردی کے خلاف عزم کو سراہا ۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود یقینی بنانے، صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک،دہشت گردوں کے حملے میں 18 ایف اہلکار شہید
    Next Article ‎انڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر گلگت میں فری لانس ہب کا قیام
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025

    پاکستان نيوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    نومبر 25, 2025

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 22 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025
    پوٹھوہار

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز ، سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 25, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان نيوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    نومبر 25, 2025
    کھیل

    گلگت: جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی این ایل آئی ٹیم نے اپنے نام کرلی

    نومبر 25, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 25, 2025

    گلگت: جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی این ایل آئی ٹیم نے اپنے نام کرلی

    کھیل

    گلگت بلتستان میں جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کی ٹرافی این ایل آئی ٹیم اپنے نام…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    اين اے 18 ہری پور سمیت قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

    نومبر 23, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    نومبر 25, 2025
    پوٹھوہار

    سہ ملکی ٹی 20 سیریز ، سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    نومبر 25, 2025
    خاص خبریں

    پاکستان نيوی نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    نومبر 25, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.