ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی کی صورت حال پر اجلاس کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جڑواں شہروں کی صورتحال کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ اب تک اسلام آباد میں مجموعی طور پر 1 ہزار 676 ڈینگی کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔جبکہ راولپنڈی میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 113 ہے۔اجلاس میں ہسپتالوں میں بیڈز کی دستیابی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
پمز میں 104، پولی کلینک 50 کیپیٹل ہسپتال 30 بیڈز ڈینگی کے لیے وقف کئے گئے ہیں۔متاثرہ مریضوں میں 67 فیصد مرد 33 فیصد خواتین شامل ہیں۔اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 1821 مثبت لاروا کی نشاندہی ہوئی ہے۔
30 ستمبر سے 3 اکتوبر تک انسداد ڈینگی ایس او پیز کی 214 انسپکشنز کی گئی۔انسپکشن کے دوران 60 افراد گرفتار ہوئے جبکہ 23 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی ڈی سی اسلام آباد کی کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔