ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی ٹیم کو 120 رنز سے ہراکر سیریز بھی ایک ایک سے برابر کردی ،قومی ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔
بابراعظم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے،محمد رضوان 25،کامران غلام19،سلمان آغا 15،سعود شکیل 13،ساجد خان 7،نعمان علی 6،شان مسعود اور محمد ہریرہ 2،2 اور کاشف خان ایک رن بناکر آوٹ ہوئے ۔
دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 244 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، کپتان کریگ براتھ ویٹ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی،میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4، 4 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں آوٹ ہو چکی تھیں ۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستانی اسپنرز نے محض ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 ابتدائی بلےبازوں کو پویلین روانہ کیا، پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے 6، ساجد خان نے 2 جبکہ ابرابر احمد اور ڈیبیو کرنیوالے کاشف علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محض 154 رنز بناکر آوٹ ہو گئی تھی ، کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بناکر آوٹ ہو گئے تھے، پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ سعود 32 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان بھی 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔
نعمان علی صفر، سلمان آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
جومل واریکن کو شاندار باولنگ پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔