حالیہ بارشوں اور شمالی علاقہ جات سے سیلابی ریلوں کی آمد کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطع مزید بلند ہو گئی، ترجمان کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطع 1545 فٹ ہے تربیلہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1550 فٹ ہے ۔
ہری پور: ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق سپل ویز گزشتہ رات ایک بار پھر کھول دیئے گئے، ڈیم میں پانی کی آمد235000 کیوسک اور ڈیم سے پانی کے اخراج سے پانی کی سطح 250000 کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، پی ڈی ایم اے نے مقامی آبادیوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی ہدایت
کی گئی ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ عوام دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں ۔