ہری پور: حالیہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 102 فٹ بلند ہوگیا ہے ۔
تربیلہ ڈیم کے ترجمان کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطع 1504.65 لیول ریکارڈ کی گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد 294000 کیوسک ریکارڈ کی گی ہے،ڈیم سے پانی کا اخراج 150000 کیوسک ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 سے ہے اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے ۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت بجلی کے 17 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہے، 17 پیداواری بجلی کے یونٹ سے 3131 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے ۔
ترجمان کے مطابق تربیلہ ڈیم کے پاور ہاوس میں لگے17 پیداواری یونٹ 4888میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔