تھانہ واہ کینٹ کی حدود نیو سموں کے پاس جھونپڑی میں رہنے والی خواتین پر 7 نامعلوم افراد کا شدید تشدد اور رسیوں سے باندھ کر 2 گائے موبائل فونز اور ایک لاکھ نقدی لے کر فرار تھانہ واہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
تھانہ واہ کینٹ پولیس کو متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ نیو سموں گندا نالہ کھیتوں میں جھونپڑی میں رہتی ہوں، مال مویشی رکھے ہوئے ہیں، میں اور میری بیٹی موجود تھی کہ 7 نامعلوم افراد میری جھونپڑی میں داخل ہوئے ۔
بیان کے مطابق نامعلوم ملزمان میں دو مسلح تھے اور دو عدد گائے اور میری بیٹی کا موبائل چھپنے کی کوشش کی جس پر میری بیٹی نے مزامت کی تو ملزمان نے میری بیٹی کو تھپڑ مارے اور رسیوں سے باندھ دیا ۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان زبردستی گائے موبائل فونز اور نقدی 1 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔


