جمعرات کو امریکی ایلچی ڈونلڈ بلوم نے مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز سے امریکی ایلچی نے ملاقات کی اور انہیں پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔ سفیر بلوم نے پاکستان کے ساتھ خاص طور پر زراعت، صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی امریکہ کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مریم کے عوام دوست منصوبوں اور اقدامات کی تعریف کی اور انہیں "قابل ستائش” قرار دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سفیر کو پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے ایک مستحکم حکومت بہت ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی جن کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئی ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز کی ڈونلڈ بلوم سے یہ دوسری ملاقات ہے۔ پہلی ملاقات وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے سے پہلے ہوئی۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مری میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق، انہوں نے تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کا مرکز دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور تاریخی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔