سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی رغزائی کيمپ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہو گئے ۔
دہشتگردوں کے حملے میں زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے حملہ اچانک کیا گیا، جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
حملے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کئی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
دہشتگردوں کے حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔