خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں افغان طالبان اور دیگر دہشتگردوں نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور اور شدید جواب دیا ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور دیگر دہشتگردوں کو بھرپور اور موثر جواب دیا گیا ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سےطالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی ۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ افغان طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہوگیا اور دہشت گرد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ کردی گئی، افغان طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔