سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر عمر گل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے رو پڑے۔ اے اسپورٹس کو انٹرویو کے دوران سابق فاسٹ باؤلر عمر گل نے آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ایک قریبی دوست کی موت ان کے لیے کرکٹ کو الوداع کرنے کی وجہ تھی۔
عمر گل نے انکشاف کیا کہ وبائی مرض کے پہلے سال عید سے صرف دو دن قبل انکے دوست کلیم کی ٹریفک حادثے میں موت ہو گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ صرف کلیم کے لیے کراچی آئے تھے اور جب کلیم وہاں نہیں رہے تو انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، عمر گل نے مزید کہا کہ یہ وجہ اب تک اپنی اہلیہ کو بھی نہیں بتائی۔
عمر گل نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے دوست کو بہت یاد کرتے ہیں۔ انہیں آپریشن کے لیے کراچی آئے ہوئے ایک مہینہ ہو گیا ہے اور اس دوران انہوں نے کسی دوست کو ملنے کے لیے نہیں کہا۔ واضح رہے کہ عمر گل نے 2003 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور 47 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ تیز گیند باز نے 34.06 کے اسٹرائیک ریٹ سے 163 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ون ڈے میں 29.34 کی 179 وکٹیں حاصل کیں۔گل نے 2003 اور 2016 کے درمیان 60 T20I بھی کھیلے اور 16.97 کی اسٹرائیک اسٹرائیک پر 85 وکٹیں حاصل کیں۔