Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    چترال

    گلگت بلتستان،چترال اور مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    اگست 27, 2025
    پوٹھوہار

    امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے ، ترجمان پاک فوج

    اگست 27, 2025
    بین الاقوامی

    افغان دارالحکومت کابل میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی

    اگست 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے ، ترجمان پاک فوج
    پوٹھوہار اگست 27, 2025

    امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے ، ترجمان پاک فوج

    اگست 27, 2025Updated:اگست 27, 20256 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Two Pakistan Army soldiers martyred and two injured during relief operations, says Pakistan Army spokesperson
    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہدایت پر تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مشترکہ پریس کانفرنس
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں پلوں اور شاہراہوں کی بحالی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے ۔

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ سیلاب کی موجودہ صورتحال پر میڈیا کو بریفنگ دی ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جب سے سیلاب آیا ہے اور کل رات سے پنجاب میں بھی صورتحال ہے، اس پر وزیراعظم اور آرمی چیف کی ہدایت پر تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی ہدایت پر اس وقت ایک انجینئر بریگیڈ اور 30 یونٹس صرف سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں مصروف ہیں جس میں 19 انفینٹری یونٹس، 7 انجینئر اور 4 میڈیکل یونٹس شامل ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ خراب موسمی حالات کے باوجود پاکستان آرمی نے 3 بڑے پل جن میں 2 خیبرپختونخوا اور ایک گلگت بلتستان میں تھا، اس کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، شاہراہ قراقرم کھول دی گئی ہے، جب کہ آرمی انجینیئرز نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر 104 روڈ مکمل طور پر کلیئر کرلی گئی ہیں، امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے ۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باوجود ہماری ورکنگ باؤنڈری اور بارڈر ہے ، وہاں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور پاکستان کے عظیم وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی پوسٹ کو خالی نہیں کیا گیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ان امدادی کاموں کے علاوہ فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خیبرپختونخوا میں مکمل طور پر خارجیوں اور دہشت گردوں کے خلاف امن قائم کرنے کے لیے آپریشن اسی طرح جاری ہیں، اس میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی تاکہ وہ ایسے وقت میں جب خیبرپختونخوا کی عوام مشکل میں ہے تو وہ کسی قسم کا فائدہ نہ اٹھاسکیں ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حالت جنگ ہو یا امن، پاک فوج عوام کے ساتھ ہے، چاہے وہ پاکستان کے کسی بھی کونے میں ہوں، عوام اور پاکستانی فوج اکھٹے تھے، ہیں اور رہیں گے، ان کے درمیان کوئی بھی باطل قوت دراڑ نہیں ڈال سکتی ۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر: ۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی جسے ہم رات سے مانیٹر کرتے رہے، اسی طرح سیالکوٹ کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں 600 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو روز میں ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پوری طرح تیار ہیں، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال میں مزید بارشیں متوقع ہیں جب کہ دریائے سندھ میں اس وقت پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہیڈ خانکی میں 10 لاکھ کیوسک ریلہ موجود ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں خانکی اور قادر آباد کے درمیان مزید طغیانی آئے گی، ہم صورتحال کو قابو میں کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے پنجاب کے دریاؤں میں دباؤ بڑھے گا جب کہ جموں میں فلش فلڈ اور بادل پھٹنے سے نقصان ہوا، شدید بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آئی ۔

    لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، چیف سیکریٹریز ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں جب کہ فیلڈ مارشل کی ہدایت کے مطابق تمام ملٹری فارمیشنز اپنے اپنے علاقوں میں عوام اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ تک دریائے ستلج کے اطراف 2 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ 29 اگست سے 9 ستمبر تک مون سون کا آخری اسپیل آئے گا جس میں انہیں علاقوں میں دوبارہ بارشیں ہونے کی توقع ہے جس کے لیے تمام الرٹس متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر کیے جاچکے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو منفرد مون سون کا سامنا ہے، 8 سے 9 ہفتوں سے مون سون سے گزر رہے ہیں، مون سون کی وجہ سے پہاڑی علاقوں کے ساتھ کراچی میں بھی لینڈ سلائیڈنگ رہی، کچھ علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹی، تیزی سے گلیشیرز پگھل رہے ہیں اور گلوبل ٹیمپریچر میں اضافہ ہورہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے مون سون کی تیاری کرنا چاہتے ہیں، اگلے مون سون کی شدت 22 فیصد زیادہ ہوگی، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پانچواں ملک ہے ۔

    لیفٹننٹ جنرل انعام حیدر نے دعویٰ کیا کہ این ڈی ایم اے کا این ای او سی 10 ماہ قبل پیشگوئی کر سکتا ہے، این ڈی ایم اے پاکستان کے ساتھ دنیا بھر کو دیکھ رہا ہے، اس سے مسائل کا احاطہ کر کے پی ڈی ایم اے کو بتاتے ہیں ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر آفت کے لیے پہلے بہتر تیاری کرنی ہے، 4 سے 6 ہفتہ قبل پی ڈی ایم اے پنجاب سے مل کر منصوبہ بندی کر لی تھی، ہر سیلاب کے دوران سیلابی صورتحال الگ ہوتی ہے ۔

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا خطاب: ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کے 3 دریاؤں میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے، پیچھے سے جو ریلا آیا اس سے دریائے ستلج میں گندھارا سے ہیڈ خانکی کی طرف پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے اور اس وقت 10 لاکھ کیوسک کا ریلہ موجود ہے جب کہ قادر آباد کی طرف پانی کا بہاؤ بڑھے گا جس کے وجہ سے اس مقام سے لوگوں کا انخلا ناگزیر ہوگیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں صورتحال سے آگاہ کررہے ہیں تاکہ لوگوں کا بروقت انخلا ممکن بنایا جاسکے ۔

    وزیراعظم نے بھی اجلاس کی صدارت کی اور انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں پیشگی اطلاع کے سلسلے کو مزید بہتر کیا جائے اور ریلیف کے کام کو بھی تیز کیا جائے، این ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرین کے لیے خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان دارالحکومت کابل میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی
    Next Article گلگت بلتستان،چترال اور مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغان دارالحکومت کابل میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی

    اگست 27, 2025

    مکی آرتھر نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 کرکٹ کیلئے غیرموزوں کھلاڑی قرار دیدیا

    اگست 27, 2025

    تربیلا ڈیم کے سپِل ویز آج کھولنے کا فیصلہ

    اگست 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    چترال

    گلگت بلتستان،چترال اور مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    اگست 27, 2025
    پوٹھوہار

    امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے ، ترجمان پاک فوج

    اگست 27, 2025
    بین الاقوامی

    افغان دارالحکومت کابل میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی

    اگست 27, 2025
    خاص خبریں

    مکی آرتھر نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 کرکٹ کیلئے غیرموزوں کھلاڑی قرار دیدیا

    اگست 27, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    سینیئر سیاستدان قمر زمان کائرہ کا خانپور جھیل کا دورہ ، پیرا سیلنگ کا تجربہ بھی کیا

    اگست 26, 2025
    خاص خبریں

    کوہستان: کولئی پالس میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اگست 26, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    چترال

    گلگت بلتستان،چترال اور مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

    اگست 27, 2025
    پوٹھوہار

    امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہوئے ، ترجمان پاک فوج

    اگست 27, 2025
    بین الاقوامی

    افغان دارالحکومت کابل میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 25 افراد جاں بحق، 27 زخمی

    اگست 27, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.