Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے 2 ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    ستمبر 12, 2025
    بین الاقوامی

    صدر مملکت آصف زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    ستمبر 12, 2025
    فیچرڈ

    ایشیا کپ میں پاکستان کا شاندار آغاز ، قومی ٹیم نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیدی

    ستمبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بلاگ»گلگت کی دو ہجرتیں: تحریر ہدایت اللہ اختر
    بلاگ اگست 23, 2025

    گلگت کی دو ہجرتیں: تحریر ہدایت اللہ اختر

    اگست 23, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    گلگت کی تاریخ میں کرغزیز اور کاشغریوں کی ہجرت بڑی ہی مشہور ہیں۔ ہمارے ایک بزرگ نور محمد کاشغری گلگت میں مقیم تھے۔ ان کے ساتھ میری بچپن سے شناسائی تھی، کیسے جب وہ بطور ڈرائیور اے پی اے استور فرمان ولی صاحب کے پاس اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے اور ان ہی دنوں میں استور سکول میں پڑھتا تھا۔ بعد میں جب میں عملی زندگی میں آیا تو ان سے گلگت میں اکثر ملاقات ہوتی رہتی تھی۔ رشتے ناطوں اور ہمسایہ گری کے تعلق سے بھی کاشغریوں سے ملنا جلنا رہتا تھا۔ وہ اکثر اپنے اور اپنے والد کی ہجرت بذریعہ منتکہ پاس سناتے تھے کہ انہیں اس ہجرت میں کتنی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اس وقت کاشغر سے جتنے بھی کاشغری آئے وہ سب کے سب گلگت میں آباد ہوئے، لیکن گلگت کے مذہبی حادثات اور تفرقے نے کسی کو کہیں کا نہیں چھوڑا اور آہستہ آہستہ یہاں سے ساری کاشغری ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے۔ اس وقت یہ کاشغری گلگت چھوڑ کر پاکستان کے مختلف حصوں میں آباد ہوگئے ہیں۔
    دوسری ہجرت 1978 کی ہمارے سامنے ہوئی، جب چھوٹے پامیر میں رہنے والے تقریباً 1300 کرغزیز خاندانوں کو سوویت خطرے کا سامنا ہوا۔ جان بچانے کے لیے وہ اپنے سردار حاجی رحمان قُل کی قیادت میں ہندوکش پہاڑوں کو عبور کرکے گلگت اشکومن وادی پہنچے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں کچھ سامان اور زیادہ تر گھریلو اشیاء لائیں۔ چند مہینوں کے اندر ان کے جانور یا تو بیچ دیے گئے یا ذبح کر دیے گئے اور چراگاہوں اور چارے کی کمی کی وجہ سے ان کے ریوڑ مکمل طور پر ختم ہو گئے۔ گرمی اور نئی بیماریوں کا سامنا کرتے ہوئے، ان کے پہلے موسم گرما میں غذر وادی پاکستان میں قیرغیزوں پر اثر انداز ہوا، جس کے نتیجے میں ایک سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی۔
    ان کی مشکلات کی وجہ سے، ان کے سردار حاجی رحمان قُل نے پاکستان سے باہر ایک نئی جنت کی تلاش شروع کی جہاں وہ ایک نئی زندگی دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ حاجی رحمان قُل نے 1980 کی گرمیوں میں امید کے ساتھ اپنے لوگوں کو الاسکا لے جانے کی کوشش کی اور انہوں نے امریکہ سے درخواست کی، لیکن امریکی حکام سے مایوس ہونے کے بعد ان کے سردار کا اگلا قدم اسلام آباد میں ترک سفارت خانے سے رابطہ کرنا تھا تاکہ انہیں ترکی منتقل کرنے کی درخواست کی جا سکے۔ جب جنرل کینان ایورین نے 1981 میں پاکستان کے دورے کے دوران ان کے بارے میں سنا تو ان کا دورہ ان کے لیے نئی امید کا دروازہ کھول گیا۔ آخرکار ترکی نے ان کی ترکی میں دوبارہ آباد ہونے کی درخواست قبول کر لی، اور انہیں 3 اگست 1982 کو ایڈانا ترکی کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ ایڈانا سے ترک حکومت نے انہیں انطالیہ کے کنارے منتقل کیا۔ ترک حکومت نے انہیں جنوب مشرقی ترکی کے کرد علاقے میں کرد باغی کے خلاف ملیشیا کے طور پر آباد کیا۔
    انسان ہجرت تب کرتا ہے جب حالات جینے کے قابل نہ رہیں۔ کرغزیز اور کاشغریوں نے سوویت یونین اور چین کے ظلم سے جان بچائی، لیکن آج کے دن تک اس خطے گلگت بلتستان کے بسنے والوں کے ہاتھوں ہی یہاں سب کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ لوگ ہجرت کی سوچ لیے بیٹھے ہیں—آج ہم روتے ہیں کہ سیاحت ختم ہو گئی، کاروبار نہیں رہا، روزگار ناپید ہے۔ اب پے در پے سیلاب سے یوں محسوس ہو رہا ہے کہ اللہ بھی ہم سے ناراض ہیں ۔ وہ کیسے اس پہ آپ خود غور کریں ۔ میرے نزدیک ہم خود اس بے سکونی اور بد امنی کے ذمہ دار ہیں نہ اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور نہ دوسروں کا تحفظ کا خیال ہمارے دل میں ہے ۔ اور یہ سوچ صرف ماضی کی یاد نہیں ۔ماضی کیا ہے سیکھنے کا عمل ہے لیکن حقیقت آج اس کے بر عکس ہے نہ ہم بدلے ہیں اور نہ ہمارے رویے ۔

    ہدایت اللہ اختر

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ تربت ، سیکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا
    Next Article اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث مارگلہ ہلز کے ٹریلز بند
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    فوج کیساتھ پانچ دن رہا تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ طالبان ہی منافق ہیں، گرفتار دہشتگرد کے انکشافات

    ستمبر 12, 2025

    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد

    ستمبر 11, 2025

    ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II کا گندم اور آٹے کے ہول سیل ڈیلرز کے گوداموں کا دورہ

    ستمبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے 2 ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    ستمبر 12, 2025
    بین الاقوامی

    صدر مملکت آصف زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    ستمبر 12, 2025
    فیچرڈ

    ایشیا کپ میں پاکستان کا شاندار آغاز ، قومی ٹیم نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیدی

    ستمبر 12, 2025
    خاص خبریں

    فوج کیساتھ پانچ دن رہا تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ طالبان ہی منافق ہیں، گرفتار دہشتگرد کے انکشافات

    ستمبر 12, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    ایبٹ آباد: حویلیاں میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    ستمبر 8, 2025
    فیچرڈ

    مانسہرہ: اکھوڑی گلی میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، 3 خواتین جاں بحق ، 5 افراد زخمی

    ستمبر 11, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے 2 ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    ستمبر 12, 2025
    بین الاقوامی

    صدر مملکت آصف زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    ستمبر 12, 2025
    فیچرڈ

    ایشیا کپ میں پاکستان کا شاندار آغاز ، قومی ٹیم نے عمان کو 93 رنز سے شکست دیدی

    ستمبر 12, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.