(اٹک، ندیم حیدر): ضلع اٹک کچہری میں ایک المناک واقعے میں، ایلیٹ فورس بارودری کے ایک ملازم اےایس ائی انتظار شاہ کی فائرنگ سے قانونی برادری کے دو معزز افراد جان کی بازی ہار گئے۔
متاثرین، پنجاب بار کونسل کے رکن ایڈووکیٹ ملک اسرار احمد اور ڈسٹرکٹ بار کے رکن ایڈووکیٹ ذوالفقار شاہ کو موقع پر ہی جاں بحق قرار دے دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈاکٹر سردار غیاث گل خان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا سخت نوٹس لیا۔ فائرنگ کرنے والے اے ایس آئی انتظار شاہ کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ مزید برآں ایلیٹ فورس اٹک کے انچارج اور ایلیٹ فورس اٹک کے محرر کو غفلت برتنے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے دونوں جاں بحق وکلاء کی میتیں قانونی کاروائی کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کردی گئی ہیں جبکہ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ بتایاجارہاہے ۔