Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    توانائی

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مارچ 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»حکمران جماعت اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے، تمام راستے فوری کھولے جائیں، پشاور ہائیکورٹ
    فیچرڈ فروری 17, 2026

    حکمران جماعت اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے، تمام راستے فوری کھولے جائیں، پشاور ہائیکورٹ

    فروری 17, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The ruling party is causing suffering to its own people, all avenues should be opened immediately, Peshawar High Court
    تمام سڑکیں فی الفور کھول کر رپورٹ جمع کرائی جائے، پشاور ہائیکورٹ کا حکم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج سے سڑکوں کی بندش پر اظہارِ برہمی کیا اور فوری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام سڑکیں فی الفور کھول کر رپورٹ جمع کرائی جائے ، عدالت نے آئی جی خیبر پختونخوا کو آج سے کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ حکمران جماعت اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے ۔

    پشاور: پی ٹی آئی احتجاج سے سڑکوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی، چیف سیکرٹری کے پی اور آئی جی کے پی پیش ہوئے ۔

    دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پارلیمنٹرین اسلام آباد سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرانے کے لیے گئے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہماری ڈومین نہیں، احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے ۔

    آئی جی ذوالفقار حمید نے عدالت سے استدعا کی کہ دو دن دیئے جائیں، عدالت نے حکم دیا کہ دو دن نہیں، آج سے کارروائی شروع کریں، بدقسمتی ہے کہ حکمران جماعت اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے ۔

    وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ دو افراد راستے میں جاں بحق ہوئے ہیں، عدالت نے کہا کہ یہ جاں بحق افراد ان کے لیے شاید اہم نہیں ہوں گے، کسی صورت موٹر وے بند نہیں ہونی چاہئے، پشاور میں بھی کسی جگہ پر احتجاج نہ کرنے دیا جائے، سٹرکوں کی بندش کی وجہ سے ہمارے بچے گھر سے باہر نہیں نکل سکتے ۔

    عدالت نے آئی جی سے استفسار کیا کہ کتنے دن ہو گئے جب سے یہ سٹرکیں بند ہیں، آئی جی نے بتایا کہ پہلے 16 پوائنٹس پر احتجاج تھا جس کو کم کرکے 10 پوائنٹس تک محدود کیا گیا، عدالت نے پوچھا کہ کیا یہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کہ سٹرکیں بند ہیں ۔

    آئی جی نے کہا کہ یہ موٹر وے پولیس کی حدود میں آتا ہے جب وہ مراسلہ بھیجتے ہیں تو ہم کارروائی کرتے ہیں، عدالت نے کہا کہ کوئی پشاور سے باہر نہیں جاسکتا، آج کا اخبار دیکھ لیں، صوبے میں بدامنی کے واقعات آپ کے سامنے ہیں، کتنے لوگوں کے خلاف آپ نے اب تک کارروائی کی ہے؟

    آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے بتایا کہ موٹر وے پولیس جب تک ریفرنس نہ بھیجے ہم کارروائی نہیں کرسکتے ۔

    جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ جب ایک سٹرک بند ہوتی ہے تو پورا پشاور جام ہوتا ہے، اکثر مقامات پر ٹریفک اہلکار ہوتے ہی نہیں، آئی جی نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ آخری مراحل میں ہے، عدالت نے کہا کہ پورے صوبے میں ٹریفک کا کوئی نظام نہیں ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشانگلہ میں دہشتگردوں کیساتھ مقابلہ،3 پولیس اہلکار جوان شہید، 3 دہشت گرد بھی ہلاک
    Next Article ایبٹ آباد:حویلیاں بائی پاس کے قریب متعدد گاڑیوں میں تصادم، 7 افراد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    توانائی

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    باڑہ: فرنٹیئر روڈ پر عزیر مارکیٹ کے قریب فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    مارچ 30, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    اسلام آباد

    معروف ٹک ٹاکر ثنا جاوید عرف آوٹ لوفرہ کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا

    مارچ 22, 2026
    خاص خبریں

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام میں نومولود بچوں کی جدید نرسری کا افتتاح

    مارچ 24, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    توانائی

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.