Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع

    جنوری 26, 2026
    خاص خبریں

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026
    بین الاقوامی

    ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے صاف تصویر جاری کر دی

    جنوری 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے دباو ڈالے، وزیراعظم شہبازشریف
    بین الاقوامی دسمبر 12, 2025

    عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے دباو ڈالے، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 12, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The international community should put pressure on the Afghan government to fulfill its obligations, Prime Minister Shehbaz Sharif
    تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، پاکستان کی حمایت سےغزہ امن منصوبہ منظور ہوا، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سراٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے ۔

    اشک آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اشک آباد میں عالمی رہنماؤں کے ہمراہ ترکمانستان کی یادگارِ غیر جانبداری پر حاضر ہوئے اور پھول پیش کیے ۔

    اس موقع پر ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف، روس کے صدر ولادیمیر پوتن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، قزاقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف سمیت مختلف ممالک کے سربراہان اور نمائندے موجود تھے ۔

    ترکمانستان کی 30سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اشک آباد کے شاندار شہر میں ہونا میرے لیے باعث مسرت ہے، سفید سنگ مرمرکی خوبصورتی اورترکمان عوام کی گرمجوشی قابل تعریف ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ترکمانستان کی مہمان نوازی اپنی مثال آپ ہے، 2025کو بین الاقوامی سال امن واعتماد قراردینا خوش آئند ہے، پاکستان نے رواں سال سلامتی کونسل میں ذمہ داریاں سنبھالیں، دہشت گردی کا نیا خطرہ افغان سرزمین سے سراٹھا رہا ہے، عالمی برادری افغان حکومت پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے زور ڈالے ۔

    ان کا کہنا ہے کہ تنازعات کا پرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، پاکستان کی حمایت سےغزہ امن منصوبہ منظور ہوا، غزہ جنگ بندی کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینیوں نے سکھ کا سانس لیا ۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد2788پاکستان کے وژن کی تائید ہے، عرب اسلامی ممالک کے گروپ رکن کی حیثیت سے پاکستان کا امن مشن میں کردار ہے، مشرق وسطیٰ میں دیر پا جنگ بندی اورانسانی امداد کی فراہمی ضروری ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پائیدارامن اورپائیدار ترقی لازم وملزوم ہیں، 2030ایجنڈاعالمی ترقی کا جامع لائحہ عمل ہے، مالیاتی شمولیت اورخواتین کو معاشی دھارے میں لانا ہماری ترجیح ہے، پاکستان کا صاف اورسرسبز ترقیاتی ماڈل عالمی مثال ہے ۔

    انہوں نے توجہ دلائی کہ موسمیاتی تبدیلی اورعدم مساوات ترقی پذیر ممالک کے بڑے چیلنجز ہیں، ترقی یافتہ ٹیکنالوجیز تک منصفانہ رسائی ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کے کئی ممالک کو خطرات درپیش ہیں، ترکمانستان کی قیادت کا عالمی امن میں کردارلائق تحسین ہے، فورم کو عملی اقدامات میں ڈھالنے کی ضرورت ہے ۔

    وزیراعظم نے زور دیا کہ دنیا کو صفر جمع سوچ سے نکل کر مشترکہ تعاون اپنانا ہوگا، تجارت ہی نہیں، انسانوں اورخیالات کو جوڑنے والے پل تعمیر کرنا ضروری ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمری میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق، 2 زخمی
    Next Article عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع

    جنوری 26, 2026

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026

    ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے صاف تصویر جاری کر دی

    جنوری 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع

    جنوری 26, 2026
    خاص خبریں

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026
    بین الاقوامی

    ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے صاف تصویر جاری کر دی

    جنوری 25, 2026
    خاص خبریں

    ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی

    جنوری 25, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 21, 2026

    مانسہرہ میں چیتے کا حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی

    خاص خبریں

    مانسہرہ اور اور آزاد کشمیر کے سنگم پر واقع برارکوٹ کے علاقے میں صبح کالج…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال: پنڈ مہری میں فائرنگ، دو بچوں سمیت پانچ افراد قتل

    جنوری 22, 2026
    خاص خبریں

    چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    جنوری 20, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    آزاد کشمیر: وادی نیلم میں برفباری، وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے منقطع

    جنوری 26, 2026
    خاص خبریں

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026
    بین الاقوامی

    ناسا نے بلیک ہول کے کنارے کی اب تک کی سب سے صاف تصویر جاری کر دی

    جنوری 25, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.